بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیلئے کوچنگ: مکی آرتھر کیلئے صورتحال مشکل ہوگئی

 برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  مکی آرتھر کے لیے صورتحال مشکل ہوتی جارہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کے ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ان کے  ڈربی شائر کا ہیڈ کوچ رہنے کی توقع ہے، ان کا ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ڈربی شائر کے ساتھ 2025 تک معاہدہ ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے بیان کے بعد مکی آرتھر نےڈربی شائر چیف کو اپنی پوزیشن کلیئرکی، ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، اس سے قبل پی سی بی نے معاملات ختم ہونے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  مکی آرتھر کا باب بند نہیں کیا تھا، اب بھی ان سے میرا رابطہ ہے، 90 فیصد معاملہ حل ہو چکا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔