بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا توہین آمیز رویے کا میدان بن چکا ہے’ علیزے شاہ

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب توہین آمیز رویے کا میدان بن چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں علیزے شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جب ایک خاتون کھڑی ہوکر اپنا دفاع کرتی ہے تو لوگ اس کی زندگی کو زیادہ مشکل بنادیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ک ہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموش رہنا بہتر سمجھتی ہوں کیونکہ متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ میرے الفاظ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا اس لئے میں نے احساس کیا ہے کہ خاموش رہنا ہی ٹھیک ہے۔ ایک سوال پر علیزے شاہ نے کہا کہ اب تو سوشل میڈیا توہین آمیز رویے کا میدان بن چکا ہے۔