بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مایا علی اور بلال اشرف کی اپنے درمیان تعلقات بارے خبروں کی تردید

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی اور فلمی اسٹار بلال اشرف نے ایک دوسرے سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تمام گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں آن اسکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔میزبان کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے دونوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ اس حوالے سے کیا کہیں، لوگوں کا جو دل چاہتا ہے کہتے ہیں، لوگوں کا تو کام ہی کچھ نہ کچھ کہنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس آن اسکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔