بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عفت عمر نے بڑھتی عمر کے باوجود فٹنس اور جوانی کا راز بتا دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے مداحوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود بھی اپنی فٹنس اور جوان نظر آنے کا راز بتا دیا۔عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فٹنس اور نوجوان نظر آنے کے لیے کروائی گئی سرجریوں کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں آج کل بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں اور خواتین ان تمام چیزوں سے واقف ہیں اور وہ اپنا خیال رکھتی ہیں۔اداکارہ و سپر ماڈل نے کہا کہ آپ کو جوان بنانے کے لیے ڈاکٹرز، لیزر اور اسکن ٹائٹننگ ٹریٹمنٹس اور دیگر پروسیجرز سے کافی مدد ملتی ہے، یہ ہمارے آلات ہیں جن کے استعمال سے ہم بڑی عمر کے ماڈلز یا اداکار ابھی تک نوجوان نظر آ رہے ہیں۔عفت عمر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک بار یہ ٹریٹمنٹس ضرور کروا لینا چاہیے۔