بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روحی بانو کو دنیا چھوڑے 4برس بیت گئے

لاہور (شوبز ڈیسک) لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کو دنیا چھوڑے چار برس بیت گئے ۔منفرد انداز اور لب و لہجے کی ملکہ اداکارہ روحی بانو نے 80 ء کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔روحی بانو نے ڈرامہ کرن کہانی، سانول موڑ مہار، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔انہوں نے ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی سمیت کئی فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔اکلوتے جواں سالہ بیٹے کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد روحی بانو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں اور کئی شب و روز فاؤنٹین ہاؤس میں گزارے،روحی بانو معروف طبلہ ساز استاد اللہ رکھا کی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے علاوہ بیشمار ایوارڈز حاصل کیے۔گردوں اور دماغی عارضے میں مبتلا روحی بانو بیرون ملک زیر علاج تھی جو 25 جنوری 2019 کو انتقال کر گئیں۔