پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم ، مسعود شاہ ، حامد شاہ ، رسول نذیر ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل اور شفیع اللہ خان شا مل ہیں ۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بعد اب نگران کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، شاہد خٹک ، حاجی غفران، خوشدل خان، تاج محمد کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان کے علاوہ محمد علی شاہ ، ارشاد قیصر اور منظور آفریدی بھی خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل ہیں ۔








