اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ جبری مسلمان ہونے والی بچیوں کا ثبوت پیش کیا جائے ،کوئی بھی بچی جبری مسلمان ہوئی اور شادی ہوئی تومیں بچیوں کیساتھ کھڑا ہوں۔
اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام جبری تبدیلی مذہب کے عنوان پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے موضوع پربات کرنا آسان نہیں ہے،اسلام میں جبر ہے ہی نہیں تویہ الزام کیوں لگایا جاتا ہے کہ جبری مسلمان کیا گیا۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ لومیرج یا تعلقات کا ہے اور ٹھپہ اسلام پر لگا دیا جاتا ہے،جبری مسلمان ہونے والی بچیوں کا ثبوت پیش کیا جائے،کوئی بھی بچی جبری مسلمان ہوئی اور شادی ہوئی تو میں بچیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غیرمسلم کی بیٹی کا تحفظ مجھے اپنی بیٹی سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان کا آئین،قانون اورمذہب سب کو برابرجینے کا حق دیتا ہے۔
اسلام میں جبر ہے ہی نہیں تویہ الزام کیوں لگایا جاتا ہے کہ جبری مسلمان کیا گیا، طاہر اشرفی








