بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہفتے میں 600 روپے کے پیٹرول پر آپ کو 100 روپے ادا کرنا ہونگے، عطاتارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب جو بھی ہفتے میں 600 روپے کا پیٹرول ڈلوائے گا تو اسے صرف 100 روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیول ریلیف اسکیم اور سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے فیول سبسڈی کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ کیونکہ وزیراعظم نے اس حوالے سے بروقت اسکیم کی منصوبہ بندی کی۔ عالمی سطح پر کشیدگی سے تمام ممالک ہی متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیول سبسڈی اسکیم کے سلسلے میں تمام محکموں کو بھی ساتھ رکھا اور تمام تر منصوبہ بندی کے بعد اس اسکیم کا اعلان کیا۔ جبکہ اس اسکیم میں آئی ٹی کے شعبے کو بھی ساتھ رکھا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں کامیابی سے اسکیم کا چلنا وزیر اعظم کی نیک نیتی ہے جبکہ عوام اور میڈیا کی جانب سے اچھا فیڈ بیک ملا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے عوامی مطالبے پر موٹر سائیکل، رکشے کی مدت بھی بڑھا دی اور ایس ایم ایس چارجز کو ختم کرکے اسے مفت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کے لیے پانچ لیٹر کا ٹوکن تھا لیکن اب وہ شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہفتے میں پانچ سو روپے کی رعایت کا اعلان کیا ہے اور اب جو بھی 600 روپے کا پیٹرول ڈلوائے گا اسے صرف سو روپے ادا کرنے پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:شعبہ توانائی کے فیصلے قومی مفاد اور ملکی ضروریات مطابق کیے جا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر نے اسکیم سے متعلق مزید کہا کہ پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو یہ رعایت ملے گی۔ جبکہ تمام پیٹرول پمپس سے یہ رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ابھی تک 22 لاکھ افراد اس اسکیم میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ جس میں 92 فیصد موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی کے مالکان شامل ہیں۔