بھارتی ٹیم کے بیٹر شبمن گل سے شادی کی خواہشمند لڑکی سے بھارت کے شہر ناگپور میں جگہ جگہ پوسٹرز لگوا دیے۔
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر امیش یادیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں، ساتھ ہی ایک چھوٹا سا کیپشن بھی درج ہے کہ پورا ناگپور بول رہا ہے، شبمن اب تو دیکھ لے۔
Poora Nagpur bol raha hai, @ShubmanGill ab toh dekh le pic.twitter.com/9iaW2BBtZY
— Umesh Yaadav (@y_umesh) February 3, 2023
امیش یادیو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر جگہ جگہ سڑکوں پر لگے ہورڈنگز کی ہیں جس میں ایک لڑکی نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر ایک طرف تحریر ہے، ’ٹنڈر شبمن سے شادی میچ کرا دو‘، اور دوسری طرف لکھا ہے ‘شبمن ادھر تو دیکھ لو‘۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں تماشائی شبمن گل کے لیے زور زور سے نعرے لگا رہے تھے کہ ہماری بھابھی کیسی ہو، کوہلی کی جانب سے تماشائیوں سے کہا گیا کہ اور زور سے آواز لگائیں۔








