بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک میں ڈالر 186 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک )ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 186 روپے کا ہوگیا ہے۔ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 27 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.50 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔