بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افریقہ کیلئے یوکرین سے بھیجی گئی گندم اسپین کے سور کھا گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ یوکرین سے یورپی یونین کو بھیجی جانے والی آدھی سے زیادہ گندم اور مکئی اسپین میں سؤروں کو کھلا دی گئی ہے تاکہ عالمی شہرت یافتہ اور مہنگا سؤر کا گوشت حاصل کیا جا سکے۔

آسٹرین صحافی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بحر اسود کا راستہ کھولنے اور بحفاظت اناج مختلف منڈیوں کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود یوکرین سے یورپی یونین کی بندرگاہوں تک پہنچنے کیلئے نکلنے والا زیادہ تر اناج سؤروں کی خوراک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اندازاً 29؍ لاکھ ٹن گندم اور مکئی اسپین پہنچی جہاں اسے جانوروں کی خوراک میں بدل دیا گیا، یوکرین سے برآمد کیے گئے اناج کا صرف 15؍ فیصد حصہ اُن علاقوں تک پہنچا جو قحط کا شکار ہیں، ان میں ایتھوپیا (ایک لاکھ 67؍ ہزار ٹن) جبکہ سوڈان (65؍ ہزار ٹن) شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اضافی رقم ادا کرنے کی وجہ سے یوکرین نے گندم اسپین کو دیدی۔