کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ “بے بو ” کرینہ کپور خان کی فلم “کبھی خوشی کبھی غم” کے مشہور کردار “پوجا ” یعنی ” پو” کو نئے انداز میں پیش کردیا ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید اور سجل علی نے ایک ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دونوں نے فلم “کبھی خوشی کبھی غم” کے ایک سین کو اپنے انداز میں دوبارہ پیش کیا، جس میں ایک لڑکا پوجا سے اپنے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے چلنے کو کہتا ہے اور پوجا اس پیشکش کو انتہائی نرالے انداز میں ٹھکرا دیتی ہے۔سجل علی اور ہارون رشید دونوں نے فلم کے اس منظر کونہایت دلچسپ اور منفرد انداز میں پیش کیا ہےویڈیو میں ہارون رشید کو ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ کیساتھ سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کی جینز پہنے جبکہ سجل علی سفید رنگ کے کُرتے اور پاجامے کے ساتھ لال رنگ کی چوڑیاں پہنے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔









