بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصری خاتون نے 80برس کی عمر میں ماسٹرز کرلیا

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک )معمر مصری خاتون نے کینسر سے صحت یابی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، 70 سال کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کی اور 80 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی اور اب پی ایچ ڈی کرنے میں مصروف ہیں۔

قاہرہ کے شمال میں واقع شہر منصورہ میں 80 سالہ مصری خاتون امال اسماعیل نے فنون کی فیکلٹی سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔