بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین جنگ کے بعد روس اور امریکی وزراء خارجہ کی پہلی ملاقات

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین پر روسی حملے کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالخلافہ دہلی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر سائیڈ لائن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان  10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔

اپنی بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ملاقات کے دوران میں نے روسی وزیر خارجہ سے وہی کہا جو گزشتہ ہفتے ہم نے اور دیگر کئی لوگوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کہا تھا یا جو کچھ جی 20 سمٹ میں شریک وزرائے خارجہ ان سے کہہ رہے ہیں کہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کریں کیوں بامقصد سفارتکاری کے ذریعے ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ نیو اسٹارٹ ٹریٹی کو بحال کریں کیونکہ معاہدے کو منسوخ کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی تاہم ملاقات کے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔