ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستان کو درمیان میں لے آئے۔
آسٹریلیا سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ بھارت کی پچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بور ہوگیا ہوں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ پچ کی بات بہت زیادہ ہو رہی ہے، جب بھی ہم بھارت میں کھیلتے ہیں تو ہمیشہ پچ کے بارے میں بات ہوتی ہے۔
روہت شر ما نے جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جو کہ 3 دن میں ختم ہوگیا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچز جیسے پاکستان کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران تھیں اس سے بور کردینے والا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے جس پر لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ بہت بورنگ ہوگئے ہیں جبکہ ہم اسے آپ لوگوں کے لیے دلچسپ بنا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 5 دن تک کھیل کے لیے اچھا کھیلنا پڑتا ہے، بھارت سے باہر بھی ٹیسٹ میچ 5 دن تک نہیں جاتے۔
روہت شرما نے کہا کہ اگر پچ بولرز کے لیے مددگار ہے تو بیٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے اور دوسرے کے بعد تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 دن میں ختم ہوگیا تھا۔









