بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نےاپنے مطالبات کے حق میں 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 اگست بروز ہفتہ سے غير معينہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان نے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد، کسٹم SRO 1619/2024 اور 10 تا 20 سال پرانی گاڑیوں کی منسوخی کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں 97 لاکھ دیت کا قانون واپس اور ڈرائیورز کو HTV لائسنس جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیں:سرپلس چینی ایکسپورٹ کی جائے، شوگر ملز کے نائب وزیراعظم ،وفاقی وزیر کو خطوط

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پارکنگ کی فراہمی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سندھ سرکار کی تھرڈ پارٹی انشورنس کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا۔