بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر الیکشنز 2026، فارم 47 پلس کی باریک واردات ہے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا، 8 فروری2024 کو جو کچھ ہوا،کشمیر میں دہرایا گیا، وہ فارم 47 کی حکومت تھی یہ اس سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خیراتی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس دیکھی انکو کوئی پشیمانی نہیں ہوئی، وزرا کی پریس کانفرنس تکبر اور غرور تھا تاہم یہ تکبر زیادہ دیر چلنے والا نہیں، بچے بچے کو معلوم ہے کہ انتخابات کیسے ہوئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیرانتخابات میں کارروائیاں سب نے دیکھی، میرپورڈویژن میں ہونےوالے انتخابات میں بھی شکایات الیکشن کمیشن کو دی گئیں تاہم الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، چوری اوپر سے سینہ زوری،آپ دھاندلی کریں اور مانیں بھی نہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر الیکشن میں تاریخی کامیابی، ذوالفقار مغل کی ملک ابرار احمد کو مبارکباد

سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ ہمارا لہجہ گالم گلوچ والا نہیں ہوگا، ہم بدتمیزی نہیں کرتے، ہم دلیل کے ذریعے اورمتعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے۔