کراچی(سپورٹس ڈیسک) انورعلی پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
پشاور زلمی سے میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز کے عوض ایک وکٹ لی، حریف بیٹرز نے انھیں 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔
شاہد آفریدی کو 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی، اسلام آباد کے ظفرگوہر نے 2021 میں زلمی سے میچ میں 4 اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔









