بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریشم کا شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہبا ز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ریشم نے انسٹاگرام پر ملکی سیاسی صورتحال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ،ایک باب ختم ہوا۔۔۔امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔فلم اسٹار ریشم کا اپنی شئیر کردہ ویڈیو میں کہنا ہے کہ میرے بہت سے ساتھی فنکاروں نے بہت سی ویڈیوز بنائی بہت سارے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں بھی دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤ، اور وہ نعرہ یہ ہے کہ شہباز شریف زندہ باد ، پاکستان زندہ باد۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی اور بعض دیگر آزاد اراکین شامل تھے۔

عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔