بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس اور عدالت پر مسلح جتھوں کے متشدد حملوں کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز )پولیس اور عدالت پر مسلح جتھوں کے متشدد حملوں کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ،جے آئی ٹی بنانے کا اقدام گزشتہ روز حکومت میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیاگیا، ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سمری تیار کرلی گئی،وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی،جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسر شامل ہوں گے،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے،جے آئی ٹی سات دِن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی،جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی،پٹرول بم حملوں، کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق جمع کئے جائیں گے،جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑنے، پتھراؤ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلانے کے تمام شواہد جمع کئے جائیں گے،املاک کی توڑپھیلاؤ، آتش زنی ، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کے پہلوؤں کا احاطہ کیاجائے گا،پولیس پر آنسوگیس شیل کس نے چلائے، کس نے مہیا کئے، کا بھی تعین کیاجائے گا،جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی،جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی