اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکنا ن ملک کے ہر شہر میں سڑکوں پر نکل آئے ، عمران خان کے حامی اور مخالف صحافیوں نے عوامی سمند ر دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔ سینئر صحافی شاہین صہبائی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب خود عمران خان باہر آئیگا تو کیا حال ہوگا، یہ پرانے پاکستان کا سورج صبح صبح ہی بادلوں میں مگر خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ٹوئٹرسے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے پاکستانی عوام کے جذبات ، یہ ہے منی پاکستان کراچی، یہ ہے عوامی ردعمل ۔174ارکین اسمبلی اور 5 رکنی سپریم کورٹ پینچ کے فیصلے کے خلاف عوام کا سمند ر نکل آیا۔عمران خان کی مخالف سمجھی جانے والی خاتون صحافی عنبر شمسی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن گذشتہ رات بڑی تعد اد میں نکلے ہیں۔ پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے پی ٹی آئی کی سیلابی ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تجزیوں اور تبصروں سے بات بہت آگے نکل چکی ہے۔ اینکر پرسن عمران خان نےاپنے ٹوئٹر سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انقلاب دستک دے رہا ہے۔ اسے پہچانیے۔ اس پہلے کہ دیر ہو جائے۔ صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں سے نکل آئے؟؟ غیر معمولی اور توقع سے بہت زیادہ۔صحافی مظہر عباس نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نکل آئی، انہوں نے لکھا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ عمران خان سے متفق ہیں یا نہیں۔
عمران خان کے حامی اور مخالف صحافی عوامی سمند ر دیکھ کر ششدر رہ گئے،حیران کن تبصرے








