بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی سے استعفے: شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا،پانچ بجے اہم پریس کانفرنس،استعفے کااعلان متوقع

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے فیصلوں پر کہا کہ میں تین ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دیں اور گورنر راج لگائیں۔شیخ رشید احمد آج منسٹرانکلیواسلا آبادمیں پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے

جس میں ان کی جانب سے استعفیٰ دینے کااعلان متوقع ہے۔واضح رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے

بعد پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دینا شروع کردیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعظمیٰ کے انتخاب کے عمل کا حصہ بننے سے بھی انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔