اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کااعلان کردیا۔تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کردی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کااعلان کردیا،
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کردی جائے گی ،آج سے ملک بھرمیں کہیں کوئی نیاانتظامی یونٹ نہیں بنایاجائےگا۔
چیف سیکرٹریز ،صوبائی الیکشن کمشنرز کومطلوبہ نقشوں اوردستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔









