اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کے جاں فشانی سے کام کرنے اور بیورکریسی سے کام لینے کی روایت کے پیش نظر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کی کارکن اور سینئر صحافی گل بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گریڈ 17 سے 22 کے سب افسران اپنا میڈیکل چیک اپ کرا لیں۔ شہباز شریف جو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں، اُن کے ساتھ کام کرنے والوں کو 6 مہینے میں سٹینٹ پڑ جاتے ہیں الحمداللہ ۔
گریڈ 17 سے 22 کے سب افسران اپنا میڈیکل چیک اپ کرا لیں۔ شہباز شریف جو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں، اُن کے ساتھ کام کرنے والوں کو 6 مہینے میں سٹینٹ پڑ جاتے ہیں الحمداللہ ۔ 😂
— Gul Bukhari (@GulBukhari) April 11, 2022









