بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کیلئےاتحادیوں کیساتھ مشاورت شروع کر دی

  اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جا نے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا ء اللہ اور مرتضیٰ جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے جبکہ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں جبکہ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنایا جا ئے، پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا۔