بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افسران اپنا میڈیکل چیک اپ کرالیں،شہباز کے وزیراعظم بننے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کے جاں فشانی سے کام کرنے اور بیورکریسی سے کام لینے کی روایت کے پیش نظر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کی کارکن اور سینئر صحافی گل بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گریڈ 17 سے 22 کے سب افسران اپنا میڈیکل چیک اپ کرا لیں۔ شہباز شریف جو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں، اُن کے ساتھ کام کرنے والوں کو 6 مہینے میں سٹینٹ پڑ جاتے ہیں الحمداللہ ۔