اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر سید توقیر شاہ کو وزیراعظم شہبازشریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سید توقیر شاہ اس سے پہلے پنجاب میں بھی شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں ، ان کا شمار شہبازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔توقیر شاہ دسمبر میں ریٹائرڈ ہوں گے ۔ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے سفیربھی رہ چکے ہیں اور گذشتہ تین سال سے او ایس ڈی تھے۔توقیر شاہ کو پی ٹی آئی دور میں وزارت صحت میں سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔










