بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند،خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے خنجراب پاس دوبارہ کھلنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم آہنی بھائی چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئندہے ۔خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی ۔امید ہے کہ تجارتی راہداری کھُلنے سے دونوں ممالک میں تجارت میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تین سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے جو سفر نومبر 2019 میں رُکا تھا، وہ 2023 میں پھر سے بحال ہوگیا ہے، الحمدللہ2018 میں سی پیک جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے، اسے دوگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں۔سی پیک قائد محمد نوازشریف اور چین کی عظیم قیادت کا خطے اور عوام کے لئے خوش حالی اور ترقی کا تحفہ ہے ایک فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کا جرم کیا، دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ۔امید ہے کہ دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا ۔چین کی قیادت اور عوام کی پاکستان کے لئے محبت اورتعاون ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعظم نےتجارتی و سفری بحالی پر دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کیا۔