بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی، امریکی وزیرجنگ کو مظاہرین نےگھیر لیا “جنگی مجرم” کے نعرے

ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پہلی بار امریکی کانگریس کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش ہوئے، جہاں انہیں شدید احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس کے دوران مظاہرین کی بڑی تعداد نے ان کے داخلے کے وقت انہیں گھیرلیا اوران کے خلاف “جنگی مجرم” کے نعرے لگائے۔

ایک امریکی خاتون صحافی نے اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ پیٹ ہیگستھ بغیر کسی ردعمل کے اجلاس میں داخل ہو رہے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے جاری، معاہدہ قومی سلامتی سے مشروط۔انہوں نے نہ تو مظاہرین کے نعروں کا جواب دیا اور نہ ہی صحافیوں کے سوالات پر کوئی تبصرہ کیا۔

کمیٹی اجلاس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کو 1.5 کھرب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز پر بھی بحث جاری ہے۔

اس دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جاری آپریشن “ایپک فیوری” پر بریفنگ دی اور خطے کی صورتحال سے ارکان کو آگاہ کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے آغاز کے بعد امریکی وزیر دفاع نے ایوان نمائندگان کے ارکان کے سامنے باضابطہ طور پر گواہی دی ہے۔