افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کےعلاقے انگور اڈہ (angoor adda)میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی ،افغانستان کی جانب سےفائرکیاگیامارٹرگولہ مقامی شہریوں کےگھرپرآکرلگا۔
پاک فوج کا جارحیت کا بھرپور جواب ، چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ
افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے،بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔
چند روز قبل بھی افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئےتھے،افغان طالبان مذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل عام عوام کونشانہ بنارہےہیں۔
بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کونشانہ بنایا،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان کارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے۔افغان طالبان کی باجوڑ میں گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید.
مزید پڑھیں:تھانہ گڈاپ، لاک اپ سے ملزمان کا فرار معمول، غفلت پر ہیڈ محرر معطل
افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔









