بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کی کابینہ میں بلاول بھٹوکو کونسی وزارت ملنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12وزراء اور پیپلزپارٹی کے7وزراء ہوں گے، جے یو آئی کو 4، ایم کیو ایم 2، بی این پی مینگل، اےاین پی کو ایک ایک وزارت دی جائےگی۔جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جا ئے گی اس کے علاوہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی،طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانےکا امکان ہے۔ن لیگ کے جن ارکان کو وزارتیں دی جائیں گی ان میں خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال شامل ہیں جبکہ مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا اللہ کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے کسی ایک کو وزارت دےگی۔بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیر خارجہ کیلئے زیر غور ہے جبکہ وزارت کے لیے شازیہ مری کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بلوچستان یا کے پی میں سے ایک گورنر کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کا گورنر پیپلزپارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیے جانےکا امکان ہے، ملک احمد خان اور عطا تارڑ کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کیلئے نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر بھی غور ہورہا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی یا بلوچستان عوامی پارٹی سے لیا جائے گا۔