بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول نے آصف زرداری سے متعلق نیا نعرہ لگا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق نیا نعرہ لگا دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف علی زرداری کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری سے متعلق لکھا کہ ’ایک زرداری سب سے یاری‘۔بلاول بھٹو کی پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا جن میں سے اکثر صارفین سابق صدر سے متعلق پرانے نعرے بھی شیئر کرتے نظر آئے۔