بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں فخر کی بات ہے آج تمام ادارے آئین کو رہنما اصول مانتےہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی کی مضبوطی اشارہ ہےتو ہمارا سفر شروع ہو چکا ہماری ترجیح مہنگائی میں کمی لاکرعوام کوریلیف دیناہے رکی ہوئی معیشت کودوبارہ چلانےکی کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک سےعزت برابری اور امن کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کو مل کر عظیم قوم بنائیں گے،پاکستان زندہ باد!