واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتاہے، پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،حکومت میں کوئی بھی ہو اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہاکہ جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے،پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں۔اس سوال پر کیا امریکی صدر پاکستان کےنئے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ترجمان وائٹ ہاوس نے کہاکہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔انہوں نے کہاکہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہے اور وہ کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا،آئینی اور جمہوریت اصولوں کی حمایت کرتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔
جمہوری پاکستان امریکہ کیلئے اہم،حکومت میں کوئی بھی ہواصولوں نہیں بدلتے،ترجمان وائٹ ہاؤس








