بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حافظ آباد: امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ،80 سے زائد کی حالت غیر

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ روڈ کے قریب کباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس لیک ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امونیا گیس لیک ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی اور گیس کےاخراج سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد  کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاگیاْْ