فیصل آباد( معظم رندھاوا)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فیصل آباد کا اچانک دور ہ،محسن نقوی نے کوآپریٹو ٹریننگ کالج، ہاکی سٹیڈیم اور اقبال سٹیڈیم میں قائم مفت آٹا کے3 سنٹر ز کے وزٹ کئے ۔اس موقع صوبائی وزیرسپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم اور صوبائی وزیراطلاعات عامر میربھی ان کے ہمراہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کویہاں فیصل آباد میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے دورے کے دوران آٹا سینٹرز کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آٹا سینٹرز سنٹرز پر شہریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسروں اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سنٹرز پر مرد و خواتین سے گفتگو کی اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے استفسار کیا جس دوران بعض شہریوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تصدیق نہ ہونے کے بارے میں شکایات کیں جس پر وزیر اعلی نے عملے کو شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیامحسن نقوی نے اپنی نگرانی میں شناختی کارڈز کی تصدیق کرائی اور شہریوں کو آٹا دلوایامحسن نقوی نے شہریو ں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی بھی ہدایت کی محسن نقوی نے کاؤنٹرز پر آٹا لینے والے شہریوں سے گفتگو کی جس دوران شہریوں نے حکومتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس دوران محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فری آٹا پیکیج کے تحت پنجاب بھر میں آج اب تک14 لاکھ 10 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہفیصل آباد ڈویژن میں ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیںان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی سے شہریو ں کو حقیقی ریلیف مل رہا ہےانہوں نے مزید کہا کہمیں خود شہر شہر جا کر مفت آٹا کی فراہمی کے پیکیج کی نگرانی کر رہا ہوں جہاں مسائل سامنے آتے ہیں فوری ایکشن لے کر انہیں حل کیا جاتا ہے اور میں نے بطور خاص انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہر شہری کو فری آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع۔پرفیصل آباد کے کمشنر، آر پی او، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے. بعد ازاںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیڈل آباد کا بھی اچانک دورہ کیامحسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے طبی سہولتوں اور صفائی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے مریضوں اور تیمار داروں کی ہسپتال خصوصاً کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کاکروچ کی شکایات پرشدید برہمی کا اظہار کیا انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کیمحسن نقوی نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کیساتھ ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس کیا جہاں انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش کرتے ہوئے صفائی اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک فیصل آباد کادورہ ،مفت آٹا تقسیم سنٹرز کا جائزہ لیا








