کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل “مجھے پیار ہواتھا” میں اداکارہ ہانیہ عامر اورانکی والدہ سلمہ حسین کے کردار کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے حالیہ ڈرامہ سیریل” مجھے پیار ہوا تھا ” کی کہانی اور وہاج علی کے ساتھ جوڑی کی وجہ سے خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے،ڈرامہ شائقین کی جانب سے ” مہیر” ہانیہ عامر ، “اریب ” زاویار اعجاز اور” سعد” وہاج علی کی تکون محبت کی کہانی کو بھی پسند کررہے ہیں ، وہیں دوسری جانب وہ مہیر اور انکی والدہ سلمہ حسین کے کردار سے کافی نا خوش نظر آ رہے ہیں۔
معروف ڈائریکٹر بدر محمود کی ہدایتکاری پر بننےوالا یہ ڈرامہ سیریل سدرہ سحر عمران نے تحریر کیا ہے ، جس کے حالیہ اقساط نے مداحوں کو پریشان کردیا، جبکہ مہیر اور اس کی والدہ کے کردار پر ناظرین سخت ردعمل کا اظہار کر رہےہیں۔ جیسے ہی سوشل میڈیا پر گزشتہ قسط جاری کی گئی صارفین نے دونوں کرداروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ “کیا کوئی براہ کرم “مجھے پیار ہوا تھا “سے ان دو پریشان کن خواتین کو بتا سکتا ہے سکرین پر آتی ہیں تو اپنا چہرہ کور کر لیا کریں،مہیر اور اس کی ماں بہت ہی پریشان کن ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ اداکاروں کے لیے نہیں ہے ،صرف کرداروں کے لیے ہے”۔
صارفین کا کہنا تھا کہ” مہیر کا رویہ ناظرین کے لیے انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ وہ سعد سے شادی کرنے اور اریب اور اس کے خاندان کی طرف سے ذلیل ہونے کے باوجود مسلسل اریب کے پیچھے لگی ہوئی ہے”۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ”وہ ایسا برتاؤ کر رہی ہے جیسے اس نے اپنی بیس سال پرانی محبت کھو دی ہو” , جبکہ دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ” دونوں بیٹی اور ماں لالچی لگتی ہیں”۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ” انہوں نے دراصل مہیر اور اس کی لالچی ماں کی وجہ سے یہ ڈرامہ دیکھنا چھوڑ دیا ہے جو اپنی بیٹی کو بالکل غلط مشورے دے رہی ہے جو اپنی ماں کی توہین کے باوجود پہلے ہی اریب کے پیچھے ہے”۔










