بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکارہ نے فلم پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی نئی فلم شیب پور کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سواستیکا کا تعلق بھارت کے بنگالی اور ہندی سنیما سے ہے اداکارہ کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر سندیپ سرکار نے انہیں ای میل پر اداکارہ کی فوٹو شاپ کردہ نازیبا تصاویر بنا کر بھیجی ہیں اور ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اداکارہ نے پروڈیوسر اور اس کے ساتھیوں کے پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔ سواستیکا مکھرجی نے ایف آئی آر کے ساتھ ملزمان کی طرف سے بھیجی گئی دھمکی آمیز ای میلز کی کاپی بھی جمع کروائی گئی ہے۔