بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سفارش نہیں محنت کے بول بوتے پر نام پیدا کیا ہے ‘ درفشاں سلیم

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف خوبصورت اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں نے سفارش کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبزمیں نام پیدا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ، جھوٹ بولنے والوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ سچ بولا اور لوگوں سے بھی سچ سننا پسند ہے اگر کوئی دھوکے سے مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے۔ درفشاں نے کہا کہ ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کے درمیان رہ کر ہی اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام روزے رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔