اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو پانچ روز میں چلانے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارت داخلہ، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔اسلام آباد میٹرو بس سروس نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جاتی ہے۔میٹرو بس پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 4 سال سے زیر التواء ہے۔
بڑی خوشخبری ،وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو 5 روز میں چلانے کا حکم








