بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی کی شادی کا تقریبات کا آغاز ہوگیا، تصاویر وائرل

شکاگو: پاکستان شوبز کے اداکارہ شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Juvaria Abbasi Daughter Anzela Abbasi Dholki Pictures

اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذبِ نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں جبکہ ان کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔

Juvaria Abbasi Daughter Anzela Abbasi Dholki Pictures

Juvaria Abbasi Daughter Anzela Abbasi Dholki Pictures

Juvaria Abbasi Daughter Anzela Abbasi Dholki Pictures

 

یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔