بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹس کی تجدیدکاحکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظ نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹس کی تجدیدکے احکامات جاری کردیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے لند ن موجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جار ی کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے کی طرف سے انہیں آگاہ کیا گیاکہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا جس کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا