بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف پہلے دن خودصبح 8 بجے دفتر میں تھے۔ اب تمام سرکاری دفتر صبح 8 بجے کھلیں گے، ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری، گزشتہ روز کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز، نیشنل اکنامک کونسل کی تشکیل، زراعت اور صنعتکاروں کے سمٹ کے انعقاد کا اعلان۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادیوں سے فرداًفرداً حکومت سازی پر مشاورت ،چینی ناظم الامور سے ملاقات، سی پیک کی تجدید کے عزم کا اعادہ،چار سال سے رُکے ہوئے اسلام آباد میٹرو منصوبے کو پانچ دن میں چلانے،رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا حکم، بیٹ رپورٹرز سے ملاقات۔ یہ ہے خادم پاکستان ، یہ ہے پاکستان سپیڈ الحمدللہ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دےدیا۔