بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداروں کیخلاف مہم چلانے والے زیادہ تر اکائونٹس کا تعلق بھارت سے ہے، ایف آئی اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی اداروں کیخلاف منظم مہم چلانے کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ کارروائی کےلئے منظم مہم کے شواہد ضروری ہیں،گرفتاریوں ، دفعا ت لگانے میں ایف آئی اے ششوپنج کا شکار ہے۔ ابتک صرف زیر حراست شفقت مسعود سے منظم مہم چلانے کے شواہد ملے ۔اداروں کیخلاف مہم چلانے والے زیادہ تر اکائونٹس کا تعلق بھارت سے ہے۔ اداروں کیخلاف مہم میں یورپ دیگر ممالک سے بھی اکائونٹ استعمال ہورہے ہیں۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ایف آئی اے بغیر نوٹس گرفتاریاں نہیں کرسکتی۔