بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی جان کوخطر ہ ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان کی جان کوخطر ہ ہے،عمران خان کو جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں ،

ہم امپورٹڈ حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے ،پشاورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک میں یقینا ڈالروں کی بارش ہوگی حکومتی لوگوں کے منہ لوگ نہیں دیکھنا چاہتے،

دعوے کیے جارہےہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی،انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان گردن اور آنکھ اٹھاکربات کرتے تھے،عمران خان کاساتھ چھوڑ جانے والوں کے بارے میں شیخ رشید نے کہاکہ وہ اصلی اور نسلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ نہ دے۔