بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھمکی آمیز مراسلہ ،جوڈیشل کمیشن بہت اہم ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ دھمکی آمیز خط قائم مقام اسپیکرقاسم سوری نے سپریم کورٹ کوبھیج دیاہے ،قاسم سوری نے جوخط بھیجاہے وہ چیف جسٹس کوموصول ہوچکاہے،

سازش کی جامع تحقیقات نہ ہوئیں توتوعوام کیساتھ دھوکا،آئین سے کھلواڑ ہوگا،بدھ کوحماد اظہرکے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بننابہت اہم ہے حقائق عوام کےسامنے آنے چاہئیں،دھمکی آمیز خط اب تمام اداروں کے سربراہوں کے پاس ہے،

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں افراتفری نہیں چاہتے عمران خان چاہیں توان کی ایک کال پرپوراملک بلاک ہوسکتاہے،انہوں نے کہاکہ وکی لیکس سے واضح ہے فضل الرحمان ،زرداری ،نواز شریف امریکاکوخدمات دیتے رہے۔

نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری ہونے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کافیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے