کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اسلام آباد سے کراچی کے سفر کے دوران طیارے میں ہی کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے دوران پرواز کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا۔انہوں نے اجلاس کی تصاویر بھی شیئر کی اور کہا کہ پاکستان انشاء اللہ اتنی تیزی سے آگے بڑھے گا کہ اسے ”پاکستان اسپیڈ“ کہا جائے گا۔دوسری جانب مریم نواز نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اس طرح کام کیا جاتا ہے۔
PM Shehbaz Sharif conducts a meeting on Karachi and the economy during his flight. Pakistan انشاءاللہ will move forward so fast it will be called "Pakistan Speed". pic.twitter.com/8UlViqTrnc
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 13, 2022
ملک کی خدمت اس طرح کی جاتی ہے! pic.twitter.com/Bh27wpWy1M
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 13, 2022









