فرانس کے شمالی علاقے میں تیز رفتارگاڑی بے قابو ہو کر ہجوم پر چڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی فرانس کے ساحلی شہر میں پتنگ میلے جاری تھا کہ تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ہجوم میں گھس گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔فرانس میں منعقد ہونے والے پتنگ میلے میں لاکھوں افراد دنیا بھر سے شرکت کرنے آتے ہیں۔








