بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قاسم سوری نے تحریک انصاف کے123 ارکان کی استعفے منظور کرلئے ،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری، ملک میں نیا آئینی اور سیاسی بحران پید ا، نئے انتخابات کی راہ ہموار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے تحریک انصاف کے123 ارکان کی استعفے منظور کرلئے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے ملک میں نیا آئینی اور سیاسی بحران پید ا ہوگااور اس سے ملک میں نئے انتخابات کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے ۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 155 ارکان میں سے 22منحرف ہوکر پارٹی سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ اسطرح 342کے قومی اسمبلی کے ایوان میں 219ارکان باقی رہ گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق استعفے قوائد و ضوابط کے مطابق منظور کرکے نوٹیکفیشن جاری ہوا ہے۔ ن لیگ نے گزشتہ روز قاسم سوری پر الزام لگایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اجلاس کو التوا ء میں ڈالرہے ہیں تاکہ استعفے منظور کرکے بحران پیدا کیا جاسکے ۔ قاسم سوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف جس رو ز تحریک عدم اعتماد منظور ہوئی تھی اس سے اگلے روز ہی واضح کردیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے ہی جائیںگے ۔ ڈپٹی سپیکر جن کیخلاف تحریک عدم اعتماد کئی روز پہلے ہی پیش ہوچکی ہے ان کا استعفی ٰ کسی وقت بھی متوقع ہے۔