بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ نے فوجی اڈوں کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا،رابطہ کرتا تو ہمارا بھی وہی جواب ہوتا جو عمران خان کا تھا،فوجی ترجمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے کسی بھی سطح پر فوجی اڈوں کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا ،امریکہ رابطہ کرتا تو ہمارا بھی وہی جواب ہوتا جو عمران خان کا تھا ،عمران خان کے دورہ روس فوجی قیادت سے مکمل مشاورت شامل تھی ،جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکہ کی طرف سے فوجی اڈے مانگنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ سابق وزیراعظم سے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے سوال ہوا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ قطعی نہیں ۔تاہم فوجی ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کی طرف سے فوجی اڈے مانگے جاتے تو عسکری قیادت کا بھی یہی جواب ہوتا جو عمران خان کا تھا ۔دورہ روس کے حوالے سے اس سوال پر کہ کیا اس دورے کے لیے عسکری قیادت سے مشاورت ہوئی تھی ترجمان نے کہا کہ فوجی قیادت مکمل طور پر آن بورڈ تھی تاہم یہ کسی کے گمان میں نہیں تھا کہ جب وزیراعظم وہاں ہونگے تو جنگ شروع ہو جائے گی ۔